اردو اسلامی پاکستانی معلوماتی بلاگ

December 27, 2006

ملک میں فحاشی و بے حیائی کو عام کیا جارہا ہے‘ جماعت اہلسنت کا مظاہرہ

Filed under: Home, ہوم, اہلسنت اردو خبریں — sulemansubhani @ 2:02 pm

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنت پاکستان کی سپریم کونسل کے رکن حاجی حنیف طیب نے کہا ہے کہ حکمراں امریکی احکامات کے تحت حدود اللہ کا خاتمہ‘ اسلامی شریعت کا مذاق اور بے حیائی فحاشی کو عام کررہے ہیں۔پاکستان کی نظریاتی تشخص کی حفاظت کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنت کراچی و حلقہ سیفیہ کے تحت گلشن اقبال چورنگی پر منعقد کی گئی تحفظحدود اللہ وناموس رسالت کے سلسلے میں منعقد کیے گئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا۔ مظاہرے میں منظور کی گئی ایک قرار داد میں صوبہ سرحد خیبر ایجنسی میں عوام اہلسنت پر مسلح دہشت گردی اور گستاخ رسول مولوی منیر شاکر کی گرفتاری کو 4 ماہ گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ گستاخ رسول دہشت گرد کے خلاف آئین کی دفعہ 295/C کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ حاجی حنیف طیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ حقوق نسواں بل پر امریکا اور برطانیہ کی طرف سے مبارکباد اس امر کی دلیل ہے کہ یہ بل بیرونی امداد کے عوض منظور کیا گیا ہے۔

No Comments Yet »

No comments yet.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

Leave a comment

Blog at WordPress.com.