دوسری شبِ قدر
ماہِ مبارک کی تیئسویں (23) شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے۔ اور ہر رکعت میں بعد سورہء فاتحہ کے سورہء قدر ایک ایک بار۔ سورہء اخلاص تین تین بار پڑھے۔
انشاءاللہ تعالٰی واسطے مغفرت گناہ کے یہ نماز بہت افضل ہے۔
تیئسویں(23) شبِ قدر کو آٹھ رکعت نماز چار سلام سے پڑھنی ہے۔ ہر رکعت میں بعد سورہء فاتحہ کے سورہء قدر ایک ایک دفعہ سورہء اخلاص ایک ایک بار پڑھے۔ بعد سلام کے سر مرتبہ کلمہء تمجید پڑھے اور اللہ تعالٰی سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرے۔ اللہ تعالٰی اس کے گناہ معاف فرما کر انشاءاللہ تعالٰی مغفرت فرمائے گا
October 1, 2007
دوسری شبِ قدر
1 Comment »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

Very helpful
Comment by Woli — October 4, 2007 @ 2:44 am