آندھی اور بارش کا خطرہ
اگر کسی جگہ آندھی یا بارش کے طوفان کی آمد کا خطرہ محسوس ہورہا ہو تو اسم مبارک یاظاہر کا ورد بکثرت کیا جائے انشاءاللہ العزیز بادبارارں کے طوفان کا خطرہ ٹل جائے گا۔
February 17, 2007
آندھی اور بارش کا خطرہ
آنکھوں میں موتیا اتر آنا
آنکھوں میں موتیا اتر آنا ::
اگر کسی شخص کی آنکھوں میں موتیا اتر آیا ہو یا اتر رہا ہو تو وہ سورۃ القدر (سورۃ نمبر 98 ) کو پاک صاف کاغذ پر لکھ کر بطور تعویز گلے میںباندھے اور بطریق معروف اس کا پانی تیار کرکے پئے انشاء اللہ العزیز اس شخص کو موتیا سے شفا ہوگی۔
January 3, 2007
آنکھوں میں پانی اترنا
آنکھوں میں پانی اترنا
جس شخص کی آنکھوں میںپانی اترنا شروع ہوجائے اور آئندہ کے لئے حالت خطرناک معلوم ہوتی ہو ، وہ گیارہ سو بار اسم مبارک یا بصیر پڑھے اور اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھے ۔ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے چند دنوںمیںآنکھوں میںپانی اترنا بند ہوکر شفا حاصل ہوگی ۔
December 1, 2006
آنکھوں کی بیماریاں
آنکھوں کی بیماریاں
اگر سورہ العصر ( سورہ نمبر 103 ) تین مرتبہ پڑھ کر سرمہ کی سلائی پر دم کیا جائے اور پھر وہ سرمہ آنکھوں میں لگایا جائے تو انشاءاللہ العزیز آنکھوں کی جملہ بیماریوں سے شفا ہوگی۔
November 11, 2006
آنکھوں کے نور میں اضافہ
آنکھوں کے نور میں اضافہ
اگر سورۃ التکویر (سورۃ نمبر 81) کو پڑھ کر گلاب پر دم کیا جائے اور پھر اس گلاب کو آنکھ پر لگایا جائے تو انشاءاللہ العزیز بصارت تیز ہوگی اور آنکھوں کے نور میں اضافہ ہوگا۔
November 10, 2006
آنکھوں کے نور میں اضافہ
آنکھوں کے نور میں اضافہ
اگر سورۃ التکویر (سورۃ نمبر 81) کو پڑھ کر گلاب پر دم کیا جائے اور پھر اس گلاب کو آنکھ پر لگایا جائے تو انشاءاللہ العزیز بصارت تیز ہوگی اور آنکھوں کے نور میں اضافہ ہوگا۔
آنکھوں کی تکلیف
آنکھوں کی تکلیف
اگر کسی شخص دکھنے آئی ہو ان میں سرخی یا کوئی اور تکلیف ہو اور وہ تکلیف کسی طرح بھی نہ جاتی ہو تو وہ ساتھ دفعہ اسم مبارک یا علی پڑھ کر پانی پر دم کرے پھر اس پانی کو سلائی سے آنکھوں میں لگائے انشاءاللہ العزیز تین دن میں آنکھوں کی تکلیف جاتی رہے گی اور آنکھیں بالکل ٹھیک ہوجائیں گی۔
November 9, 2006
آنکھوں کی بینائی تیز ہونا
آنکھوں کی بینائی تیز ہونا
جو شخص سورۃ القیامہ ( سورۃ نمبر 75 ) عشاء کے وقت پڑھ کر پانی پر دم کرے اور پھر اس پانی میں سرمہ کی سلائی تر کرکے سرمہ آنکھوں میں لگائے اللہ تعالٰی اپنے فضل و کرم سے اس کی آنکھوں کی بینائی تیز کرے گا اور اس کی آنکھوں میں نور پیدا ہوگا ۔
آنکھوں کی بینائی کی حفاظت 02
آنکھوں کی بینائی کی حفاظت 02
اگر کوئی شخص ہر نماز کے بعد سورۃ النباء ( سورۃ نمبر 78 ) ایک بار ہمیشہ پڑھتا رہے تو اللہ تعالٰی کی رحمت اور فضل وکرم سے اس کی آنکھوں کی بینائی کبھی زائل نہیں ہوگی اور مرتے دم تک برقرار رہے گی ۔
