اردو اسلامی پاکستانی معلوماتی بلاگ

March 1, 2007

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات

Filed under: Home, ہوم, کیا آپ جانتے ہیں ؟ — sulemansubhani @ 7:58 pm

کیا آپ جانتے ہیں ؟ 0054
امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ نے خصائص کبرٰی میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک ہزار معجزے درج کیے ہیں ، بعض علماء اور محدثین نے لکھا ہے کہ تین ہزار معجزے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے صادر ہوئے ۔

کھانا بھی کم نہ ہوا۔

Filed under: Home, ہوم, کیا آپ جانتے ہیں ؟ — sulemansubhani @ 7:54 pm

کیا آپ جانتے ہیں ؟ 0053

حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کی ہانڈی اور آٹے میں لعاب دہن ڈال دیاتھا تو چار سیر جو اور تین سیر گوشت سے دو ہزار آدمیوں نے کھانا کھایا اور کھانا بھی کم نہ ہوا۔

February 17, 2007

نوزائیدہ بچہ

Filed under: Home, ہوم, کیا آپ جانتے ہیں ؟ — sulemansubhani @ 10:37 am

کیا آپ جانتے ہیں ؟  0052
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں‌ایک نوزائیدہ بچہ لایا گیا حضور نے فرمایا اے بچے میں کون ہوں ۔ اس ایک دن کے بچے نے نہایت فصیح زبان میں کہا آپ اللہ کے رسول ہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو سچ کہتا ہے اللہ تجھکو برکت دے بچے نے پھر کوئی بات نہیں کی وہی اپنے وقت پر برس ڈیڑھ برس کے بعد بولنا شروع کیا سب اس کو مبارک یمامہ کہتے تھے یہ واقعہ حج الوداع میں ہوا۔

ابوطالب

Filed under: Home, ہوم, کیا آپ جانتے ہیں ؟ — sulemansubhani @ 10:33 am

کیا آپ جانتے ہیں ؟  0051
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے ابوطالب کو آگ میں پایا تو انھیں وہاں سے نکال کر آگ کے حجیرے میں کردیا جہاں آگ کی گرمی تو ہے مگر آگ نہیں ۔ سزا میں‌یہ کمی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کے بدلے میں ملی۔

January 3, 2007

ابولہب

Filed under: Home, ہوم, ماں ، والدہ, کیا آپ جانتے ہیں ؟ — sulemansubhani @ 4:04 pm

کیا آپ جانتے ہیں ؟‌ 0050
حدیث شریف میں ہے کہ ابولہب کو دوشنبہ (پیر) کے روز عذاب ہلکا ہوتا ہے اور اسے انگلی چوسنے سے پانی ملتا ہے کیونکہ اس نے سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشخبری سنانے والی اپنی لونڈی ثوبیہ کو آزاد کیا تھا۔

January 2, 2007

علم غیب کی نفی کرنے والے

Filed under: Home, ہوم, کیا آپ جانتے ہیں ؟ — sulemansubhani @ 1:15 pm

کیا آپ جانتے ہیں ؟ 0049
جو لوگ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق علم غیب کی نفی کرتے ہیں وہ قرآن کریم کی اس آیت کے مصداق ہیں کہ بعض باتوں کو مانتے ہیں اور بعض کے ساتھ کفر کرتے ہیں ، یعنی آیت نفی دیکھتے ہیں‌اور ان آیتوں سے جن میں انبیاءکرام علیہم السلام کے علم غیب کا بیان ہے انکارکرتے ہیں‌۔

December 30, 2006

کیا آپ جانتے ہیں ؟ 0048

Filed under: Home, ہوم, کیا آپ جانتے ہیں ؟ — sulemansubhani @ 11:11 am

کیا آپ جانتے ہیں ؟ 0048
سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم جس وقت پیدا ہوئے دونوں ہاتھ زمین پر رکھے ہوئے ، سر آسمانوں کی طرف اٹھائے ، بدن بالکل پاکیزہ اور تیز بو کستوری کی طرح خوشبودار ، ختنہ کیے ہوئے ناف بریدہ ، آنکھیں قدرت الٰہی سے سرمگیں تھیں۔

December 26, 2006

اصحاب فیل

Filed under: Home, ہوم, کیا آپ جانتے ہیں ؟ — sulemansubhani @ 7:43 pm

کیا آپ جانتے ہیں ؟‌0046 
اصحاب فیل کا واقعہ سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت اقدس سے 55 دن پہلے پیش آیا ۔

December 24, 2006

جماہی

Filed under: Home, ہوم, کیا آپ جانتے ہیں ؟ — sulemansubhani @ 1:47 pm

کیاآپ جانتے ہیں ؟ 0046

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی جماہی نہیں آئی۔

December 15, 2006

کیا ٓپ جانتے ہیں ؟ 0045

Filed under: Home, ہوم, کیا آپ جانتے ہیں ؟ — sulemansubhani @ 10:47 am

کیا ٓپ جانتے ہیں ؟ 0045

لفظ اللہ میں بھی چار حروف ہیں اور لفظ محمد میں بھی ، لفظ اللہ بھی غیر منقوط ہے اور لفظ محمد بھی ، جس طرح لا الہ الا اللہ میں کوئی نقطہ نہیں اسی طرح محمد رسول اللہ میں بھی کوئی نقطہ نہیں ۔

Older Posts »

Blog at WordPress.com.