عجیب کام

عجیب کام

  آپ کو معلوم ہے کہ آسمان تلے سب سے عجیب کام کونسا ہورہا ہے ؟ نہیں معلوم ؟ تو ہندوستان چلے جائیے وہاں بازاروں میں لوگ بھگوان بیچ رہے ہوتے ہیں‌اور لوگ ان سے بھگوان خریدتے ہیں ۔۔۔ آہ انسان ! بھلا بھگوان بھی بکتا ہے ؟ !!!‌سب کا مول لگاتے ہو ۔ کچھ انمول بھی ہیں ۔
 ممتا نہیں بکتی ۔۔۔ خواب نہیں بکتے ۔۔۔ پھول کی خوشبو نہیں بکتی ۔۔۔۔ موسم نہیں بکتے ۔۔۔۔۔ سورج نہیں بکتا ۔۔۔۔۔ فرشتے نہیں بکتے ۔۔۔۔۔ انبیا ء نہیں بکتے ۔۔۔ بھگوان بھی نہیں بکتا ۔۔۔ مگر انسان نے بھگوان خریدا ۔۔ 200 روپے کا !!! گھر لے گیا اس کی پوجا کرنے لگا ۔۔۔ روز صبح ماتھا ٹیک کر جاتا ۔۔۔ گھنٹی بجاتا ۔۔۔ ( شاید ہندو بات کرنے سے پہلے اسے جگاتا ہے ) ایک روزکیا ہوا وہ پوجا کرکے نکلا تو کسی نے جیب کاٹ لی ۔ جیب میں تھا 600 روپیہ ۔ وہ روتا روتا اپنے بھگوان کے پاس آیا اور عرض کرتا ہے اے بھگوان ! کرپا کرو۔۔۔ مجھے 600 روپیہ دے دو۔۔۔ 600 روپیہ دے دو۔۔۔ اندر سے آواز آئی ۔۔۔۔ تجھے 600 روپیہ کدھر سے دوں میں خود 200 روپے کا ہوں !!!!!!!!!!!!!
 آہ انسان تو اتنا نہیں جانتا جسے تونے خود بنایا ہے وہ تجھے کیا بنائے گا ؟ جو خود کھڑا نہیں ہوسکتا وہ تجھے کیسے کھڑا کرے گا ۔ جو اپنے چہرے پر بیٹھی ہوئی مکھی نہیں ہٹا سکتا وہ تجھے دشمن سے کیسے بچائے گا ۔
 یہ تو انسان کے بنائے ہوئے خدا ہیں اگر اللہ نے خود بھی بناکر بھیجے ہوتے پھر بھی خدا نہ ہوتے کیونکہ وہ مخلوق ہوتے اور مخلوق مقام الوھیت پہ فائز نہیں ہوسکتی

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s