:: جہیز ::

:: جہیز ::
 جہیز ایک لعنت ہے ۔۔۔ یہی جملہ آپ کو ہر آدمی کے منہ سے سنائی دیگا ۔ جہیز ایک لعنت ہے ۔۔۔۔۔ تعجب ہے اس لعنت کو ہر ایک لا شعوری طورپر پسند کرتا ہے اگر کوئی لڑکی یہ لعنت (یعنی جہیز) ساتھ نہ لائے ۔اس کے چولہے میں آگ لگ جاتی ہے وہ پھٹ جاتا ہے ۔۔۔ جو لڑکی یہ لعنت ( یعنی جہیز ) جتنی زیادہ لائے گی اس کی اتنی ہی عزت ہوگی !!!
 میرے نزدیک لڑکی کو رخصت کرتے ہوئے مندرجہ ذیل جہیز ماں رخصتی کے وقت اپنی بیٹی سے کہے ::
 ۔1۔ قناعت کرنا یعنی تھوڑے پہ راضی رہنا تمہارا رشتہ طویل ہوگا ۔۔
۔2۔ اس کی بات غور سے سننا اور اس کا حکم بجالانا تمہاری زندگی پر مسرت ہوگی ۔
۔3۔جہاں جہاں خاوند کی نگاہ پڑتی ہے ان جگہوں کا خاص خیال رکھنا تاکہ اس کی نگاہ تیرے جسم اور لباس کے ایسے حصے پر نہ پڑے جو بدنما اور غلیظ ہو ۔
۔4۔ اور جہاں‌اس کی ناک سونگھ سکتی ہو اس کے بارے میں محتاط رہنا تجھ سے اسے خوشبو آئے ، بدبونہ آئے ۔
۔5۔سرمہ حسن کی افزائش کا بہترین ذریعہ ہے اور پانی گمشدہ خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ( یعنی خوشبو نہ ملے جسم دھو کر بھی صاف ہوسکتا ہے )۔
۔6۔ اس کے کھانے کے وقت کا خاص خیال رکھنا کیونکہ بھوک کی حرارت شعلہ بن جایا کرتی ہے ، جب وہ سوئے تو اس کے آرام میں مخل نہ ہونا ۔ کیونکہ نیند میں خلل اندازی بغض کا باعث بنتی ہے ، اس کے گھر اور مال کی حفاظت کرنا اس کی ذات کی اس کے نوکروں کی اور اس کے عیال کی عزت کرنا ۔
۔7۔ اس کے راز کع افشا مت کرنا اگر تو اس کے راز کو فاش کردے گی تو اس کے عذر سے محفوظ نہیں رہ سکے گی ۔
۔8۔ جب وہ غمگین ہو تو خوشی کے اظہار سے اجتناب کرنا اور جب وہ خوش ہو اس کے سامنے منہ بسور کے مت بیٹھنا پہلی خصلت آداب زوجیت کی ادائیگی میں کوتاہی اور دوسری خصلت دل کو مکدرکردینے والی ہے ۔
۔9۔ حتی القدور اس کی عزت کرنا وہ اسی قدر تمہارا احترام کرے گا جس قدر تم اس کی ہم نوار ہوگی اس قدر وہ تمہیں اپنا رفیق حیات بنائے رکھےگا۔
۔10۔ اور یہ آخری بات غور سے سن لو تم جس چیز کو پسند کرتی ہو اسے نہیں پاسکتی جب تک اس کی رضا کو اپنی رضا پر اس کی خواہش کو اپنی خواہش پر ترجیح نہ دو۔
 
لڑکی ان نصائح کو پلے باندھ کر لے گئی ، سارا سامان پرانا ہوگیا مگر لڑکی نئی کی نئی رہی اس کی عزت بڑھتی ہے اور وہ گھر

Taste of Paradise 

بن گیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s