وضو کرنے کا طريقہ

وضو کرنے کا طريقہ
وضو شروع کرنے سے قبل حکم الہي کي تعميل اور ثواب پانے کي نيت کريں اور بسم اللہ پڑھ کر تين بار دونوں ہاتھ گٹوں تک دھوئيں پھر مسواک کريں( مسواک دائيں ہاتھ ميں اسطرح پکڑيں کہ چھوٹي انگلي مسواک کے نيچے، درميان کي تين انگلياں اوپر اور انگوٹھا مسواک کے سرے پر نيچے ہو) پہلے دائيں جانب اوپر کے دانتوں پر مسواک کريں پھر بائيں طرف اوپر کے دانت ، پھر دائيں طرف نيچے اور پھر بائيں طرف نيچے کے دانتوں پر مسواک کريں( مسواک دانتوں کي چوڑائي ميں کرني چاہيے)
پھر تين بار چلو ميں پاني لے کر اچھي طرح کلي کريں اور تين بار ناک ميں پاني چڑھائيں اور بائيں ہاتھ کي چھوٹي انگلي سے ناک صاف کريں? پھر تين باراس طرح منہ دھوئيں کہ پيشاني کے بالوں سے لے کر ٹھوڑي کے نيچے تک اور ايک کان سے دوسرے کان تک کوئي جگہ خشک نہ رہے( اگر داڑھي ہو تو اسکا خلال بھي کيا جائے)
پھر تين بار پہلے داياں اور پھر باياں ہاتھ کہني سميت دھوئيں، پھر دونوں ہاتھ ترکر کے پورے سر کا اس طرح مسح کريں کہ انگوٹھے اور کلمہ کي انگلي کے سوا ايک ہاتھ کي باقي تين انگليوں کے سرے دوسرے ہاتھ کي تين انگليوں کے سرے سے ملائيں اور پيشاني پر رکھ کر گدي تک اسطرح لے جائيں کہ ہتھيلياں سر سے جدا رہيں، وہاں سے ہتھيليوں سے مسح کرتے ہوئے واپس لائيں۔
پھر شہادت کے پيٹ سے کان کے اندروني حصہ کا مسح کريں اور انگوٹھے سے کان کي بيروني سطح اور انگليوں کي پشت سے گردن کا مسح کريں۔
پھر تين بار پہلے داياں پھر باياں پاؤں ٹخنوں سميت بائيں ہاتھ سے دھوئيں اور انگليوں کا خلال کريں( داہنے پاؤں ميں خلال چھوٹي انگلي سے شروع کر کے انگھوٹھے پر ختم کريں اور بائيں پاؤں ميں انگھوٹھے سے شروع کر کے چھوٹي انگلي پر ختم کريں)
وضو کے بعد کلمہ شہادت پڑھنے کي عادت بناليں کيونکہ حديث شريف ميں وضو کے بعد کلمہ شہادت پڑھنے والے کے ليے جنت کي بشارت آئي ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s