شرعی حدود ہی خواتین کے حقوق اور عزت کی محافظ ہیں

شرعی حدود ہی خواتین کے حقوق اور عزت کی محافظ ہیں،علامہ سعادت قادری


کراچی(پ ر)جماعت اہلسنت پاکستان کے سابق ناظم اعلیٰ مبلغ اسلام علامہ سید سعادت علی قادری نے کہا ہے کہ حدود ترمیمی بل کے نفاذ سے پاکستان کی وحدت و سالمیت کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجرم کی سرپرستی یا اس کی خوشیوں میں شریک ہونے والا بھی جرم میں برابر کا شریک ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنت کراچی کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن کے اجتماع سے خطاب میں کیا۔ اجتماع میں جماعت اہلسنت کراچی کے امیر علامہ شاہ تراب الحق قادری، حاجی حنیف طیب،علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی،علامہ ابرار احمد رحمانی، ڈاکٹر فرید الدین قادری، علامہ خلیل الرحمن چشتی، محمد حسین لاکھانی، قاضی نور الاسلام شمس، علامہ سید احمد علی شاہ، پروفیسر ریاض احمد بدایونی، صاحبزادہ شاہ سراج الحق قادری، مولانا محمد رئیس قادری، محمد احمد صدیقی، مولانا کامران قادری، مولانا الطاف قادری، مولانا محمود حسین شاہ کے علاوہ علماء کرام، مشائخ عظام اور ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ علامہ سید سعادت علی قادری نے مزید کہا کہ روشن خیالی کی حدود ایک اسلامی معاشرے میں قرآن و سنت ہی سے اخذ کی جا سکتی ہے۔حقیقتاً شرعی حدود ہی خواتین کی عزت، ناموس اور حقوق کی محافظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر شعبہ میں نظام مصطفی رائج کر دیا جائے تو ملک و قوم کی سازشوں اور باطل قوتوں کے عزائم سے نجات مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و شریعت مصطفی کے سوا کوئی مذہب و نظام اصلی حالت میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں بل پاس کر کے حکمرانوں نے اللہ اور اس کے رسول سے کھلی بغاوت کی ہے اور اللہ کے قہر و غضب کو دعوت دی ہے۔ دین اسلام قیامت تک انسانیت کی رہبری کا فریضہ انجام دیتا رہے گا یہ دین انسانیت کیلئے مکمل ضابطہ حیات اور دستور عمل ہے اجتماع میں جماعت اہلسنت کے قائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ غیر شرعی متنازع خواتین ایکٹ کو ختم کر کے ہی دم لیں گے اور حدود اللہ کے نفاذ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اجتماع میں قرارداد کے ذریعے شرکاء نے حدود اللہ اور سنت رسول اللہ سے متصادم سرکاری حقوق نسواں بل کو متفقہ طور پر مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ حقوق
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s