اسلامی تہذیب کو مٹایا جارہا ہے، مسلمان متحد ہو جائیں،انٹرنیشنل کانفرنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ادارہ تحقیقات امام احمد رضا انٹرنیشنل اور برکاتی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ”تحفظ ناموس رسالت اور عالم اسلام کی ذمہ داریاں“ مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں مختلف ممالک سے علماء کرام نے شرکت کی۔دربار شیخ عبدالقادر جیلانی کے نائب سجادہ سید عبدالرحمٰن گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم نے اپنے نور سے دنیائے کفر کی تاریکی کو ختم کیا۔ آپ نے لوگوں کو محبت سکھائی اور نفرتوں کو ختم کرنے کا درس دیا۔ آج گستاخان رسول کو یورپی ممالک میں ایوارڈز دے کر مسلمانوں سے نفرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں گستاخی کو صحافت کی آزادی قرار دیا جا رہا ہے۔ جامعہ الازہر مصر کے ڈاکٹر ابراہیم محمد اسماعیل قندیل نے کہا کہ قرآن حکیم اور حضور اکرام کی سیرت طیبہ ضابطہ حیات ہے اور اسلامی معاشرے کے قیام میں ہی فلاح و بقاء ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ استعماری قوتیں مسلمانوں کے ذہنوں سے اسلامی حمیت ختم کرنا چاہتی ہیں جس کے لئے یہود و نصاریٰ نے مسلمانوں کے خلاف ایک مشترکہ محاذ کھول رکھا ہے تاکہ مسلمان تعلیمی، سائنسی، سیاسی، معاشی طور پر انتہائی کمزور ہوجائیں۔آج ضرورت ہے کہ مسلمانوں کا تعلیمی انحطاط و زوال دور کیا جائے۔ دمشق سے آئے ہوئے علامہ احمد صادق نے کہا کہ دین اور ناموس رسالت کی حفاظت مسلمانوں کی دینی و ملی حمیت کا تقاضا ہے۔ مشرق سے مغرب تک دین اسلام کی بقاء کے لئے علماء و مشائخ متحد ہوجائیں۔متحدہ عرب امارات کے سابق وزیر مذہبی امور شیخ عیسیٰ المانع نے کہا کہ مسلمانوں کے قلوب میں عشق مصطفیٰ کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو جا بجا مشرک، بدعتی قراردینا شیطانی طرز عمل ہے۔ادارہ تحقیقات امام احمد رضا انٹرنیشنل کے صدر علامہ صاحب زادہ سید وجاہت رسول قادری نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملت میں آج جس قدر فتنہ،فساد اور انتہا پسندی سرایت کر گئی ہے اس کے ازالہ کے لئے ضروری ہے کہ دور جدید کے تمام میڈیا اور وسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے فکر و تعلیمات رضا کا ابلاغ کیا جائے۔صدر تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ دین کی خدمت نعروں، تقریروں کے بجائے عملی ایثار و قربانی سے کرنی ہوگی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے علمائے کرام، مشائخ، دانشوران اہل سنت و جماعت کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت اور ناگزیر ہوچکا ہے۔ جماعت اہلسنت پاکستان اوورسیز کے نگراں علامہ شاہ تراب الحق قادری نے کہا کہ پوری دنیا کے علمائے اسلام کا متفقہ فتویٰ ہے کہ گستاخ رسول کی سزا موت ہے۔ سزا پر عمل کرانا مسلم حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ادارہ تحقیقات امام احمد رضا انٹرنیشنل کے جنرل سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری نے کہا کہ دین اسلام کی حفاظت اور سلامتی دہشت گردی کی بنیاد پر ہرگز نہیں ہوسکتی۔یہود و نصاریٰ کے ایجنٹ جہاد کے نام پر اسلام میں دہشت گردی کو داخل کر رہے ہیں۔موجودہ حالات کا مقابلہ صرف اسوہ رسول کو رہنمائے منزل بنا کر ہی کیا جا سکتا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s