معاشرتی مسائل کے حل کیلئے علماء کو بھرپور جدوجہد کرنا ہو گی، شاہ تراب الحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنت اوورسیز کے نگراں علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں یکجا ہو کر مسلمانوں کی سیاسی ومعاشی کمزوریوں سے فائدہ اٹھارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے سیاسی، معاشرتی مسائل اور کمزوریوں کو دور کرنے کے لئے علماء ومشائخ کو متحد ہو کر بین الاقوامی سطح پر بھرپور جدوجہدکرنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اہلسنت کراچی میں بنگلہ دیش کے معروف مذہبی اسکالر علامہ سید ارشاد احمد بخاری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ ابرار احمد رحمانی، علامہ خلیل الرحمان چشتی، علامہ سید شاہ حسین گردیزی، قاضی نور الاسلام شمس، علامہ الطاف قادری، علامہ محمد رئیس قادری، محمد احمد صدیقی ودیگر موجود تھے علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے بنگلہ دیش کے معروف عالم دین کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت پاکستان مسلم امہ اور علماء ومشائخ کو منظم ومتحد کرنے کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں فعال کردار ادا کررہی ہے۔ علامہ سید ارشاد احمد بخاری نے کہا کہ عالمی سطح پر اسلامی تہذیب وثقافت کو مٹآنے کی گھناؤنی سازش کی جارہی ہے۔ فریڈم آف کلچر اور فریڈم آف ایکسپریشن کے نام پر اہل اسلام کی شناخت کو ختم اور ان کے عقائد کو مسنح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s