حکومت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرائے،مفتی منیب

اسلام آباد (جنگ نیوز)چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلوں پر ملک بھر میں عملدرآمد کرائے،اور باقاعدہ قانون سازی کرے صوبہ سرحد کی حکومت اور علماء عید کے معاملے پر قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں عوام کو چاہئے کہ وہ عیدالاضحی یکم جنوری بروز پیر کو منا کر منحرفین اور عوام کو تقسیم کرنے والوں کی سازش ناکام بنا دیں ۔انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے مردان ، چارسدہ اور پشاور میں عیدیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلوں کے خلاف منائی گئیں ہیں۔جمعہ کو آن لائن کو انٹرویو دیتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ صوبہ سرحد کے وہ علماء جنہوں نے 29 ویں روزہ کو عیدالفطر کا اعلان کردیا تھا اور اس وقت بھی عوام کو گمراہ کیا تھا اب وہ اپنی اس غلطی کی تلافی کی بجائے مزید غلطی کررہے ہیں اور اس لئے انہوں نے عیدالاضحی اتوار کو منانے کا اعلان کردیا اور یہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک بات ہے کہ ایک جھوٹ کو تحفظ دینے کے لئے دوسرا بولا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کے فیصلوں کا احترام کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبہ سرحد میں مجلس عمل کی حکومت ہے اسے چاہئے کہ وہ قوم کو وحدت کیلئے استعمال کرے مگر ایسا نہیں ہو رہا بلکہ سرحد حکومت منحرفین کی پشت پناہی کررہی ہے یہ عناصر پورے نظام کو ہائی جیک کرنا چاہتے ہیں مجھ پر دباؤ ڈالا گیا مگر میں نے سرنڈر نہیں کیا جس پر یہ میرے خلاف ہیں مگر میں جب تک چیئرمین ہوں اصولوں و شریعی شہادتوں کے تحت فیصلہ کرتا رہوں گا ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s