اسلام کیخلاف منفی اقدامات کو روکنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم  کا خطبہ حج الوداع عالمی امن و فلاح کا پیغام حق ہے۔موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں بحیثیت مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ اسلام کے خلاف منفی اقدامات کو روکنے کیلئے خطبہ حج الوداع کی روشنی میں حکمت عملی وضع کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میمن مسجد مصلح الدین گارڈن میں اجتماع سے خطاب میں کیا۔علامہ شاہ تراب الحق قادری نے کہا کہ حج تقویٰ اور جامع عبادت ہے۔ قربانی سنت ابراہیمی اللہ کی اطاعت اور تسلیم و رضا کی دلیل ہے۔انہوں نے کہا کہ چرم قربانی کا دینی شرعی مصرف ہی سنت ابراہیمی کے تقاضوں کو پورا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرفتن مشکل حالات میں دینی مدارس اسلام کی تعلیم و تبلیغ کو فروغ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے اور ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کی چرم قربانی، عطیات کے ذریعے بھرپور اعانت کی جائے تاکہ دینی ادارے مضبوط و مستحکم ہوں۔ جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے نائب امیر علامہ ابرار احمد رحمانی نے جامع مسجد قرنی گلستان جوہر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت اسلامیہ کے دور انحطاط میں دینی مدارس نے تعلیمات اسلام کے ذریعے عالم اسلام میں نئی روح پھونکی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s