لطیفہ نمبر 11

لطیفہ نمبر 11
مولانا تھانوی نے عقد ثانی لذّت نفس کے لئےکیا،مگر مریدین و معتقدین پر رنگ جمانے ، زہد و تقوٰی کا رعب گانٹھنے اور جگ ہنسائی سے خود کو بچانے کیلئے کافی بل کھائے اور پینترے بدلے ، فاضل دیوبند مولانا اکبر آبادی کا تبصرہ !!!!!!!!!!!!!

مولانا تھانوی جیسا کہ خود فرماتے ہیں ، دوسرا نکاح محبت دلی کے اقتضاء سے کرتے ہیں ، لیکن شہرت و جاہت خانگی چپقلش کی وجہ اور برادری میں چہ میگو ئیوں کی وجہ سے اس واقعہ کے سبب مولانا تھانوی کو جو ضعطئہ دماغی (complex) پیش آ گیا ہے اس کی وجہ سے اپنے فعل کی تاویل و توجیہ میں ّعجیب عجیب باتیں کہتے ہیں حالانکہ سیدھی بات یہ تھی کہ میں نے عقد ثانی کیا ہے اور یہ شرع میں نا جائز نہیں ہے ، بس بات ختم ہو جاتی ۔
لیکن مولانا کبھی تو فرماتے ہیں کہ بے ساختہ ذہن میں آیا کہ بہت سے درجات موقوف ہیں ، سقوط جاہ و بدنامی پر جس سے تو اب تک محروم ہے ، پس اس واقعہ میں حکمت یہ ہے کہ تو بدنام ہو گا اور حق تعالٰی درجات عطا فرمائیں گے ۔ کبھی مولانا تھانوی فرماتے ہیں ایک مصلحت یہ بھی ظاہر ہوئی کہ اس سے پہلے موت کی محبوبیت کی دولت نصیب نہ تھی ، الحمد للہ کہ اس واقعہ ( شادی) سے یہ دولت بھی نصیب ہو گئی ۔ پھر ارشاد ہوتا ہے ، مجھ کو ثواب آخرت سے طبعاً کم دلچسپی تھی ، اب معلوم ہوا کہ یہ ایک قسم کی کمی اور استغناء تھی ، الحمد للہ کہ اس کمی کا تدارک ہو گیا ۔ اس کے بعد مولانا تھانوی کا ارشاد ہے کہ حلم و تحمل کا ذوق نہ تھا ۔ خدائے تعالٰی کا احسان ہے کہ یہ کام بھی (بعد شادی) پورا ہو گیا
۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سی مصلحتیں لکھیں ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ مولانا تھانوی نے عقد ثانی کیا کیا ، سلوک و معرفت اور طریقت و حقیقت کی صبر آزما منزلیں بیک جنبش قدم طے کر لی ہیں ، جو ملکات و فضائل اور کمالات روحانی و باطنی سالہا سال کے بعد مجاہدہ اور ریاضت شاقہ کے بعد بھی حاصل نہیں ہوتے وہ عقد ثانی کرتے ہی فوراً مولانا کو حاصل ہو گئے ۔ ( برہان دہلی 1952ء فروری ص105 )

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s