فاضل شہیر مولٰینا عبدالحکیم اختر شاہجہانپوری انتقال فرما گئے

آج مورخہ یکم ستمبر 2007 کو محدث پاکستان فاضل شہیر مولٰینا عبدالحکیم خاں اختر شاہجہانپوری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ انتقال فرماگئے ۔
دعا ہے اللہ تعالٰی ان کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کی مغفرت
فرمائے آمینa

علامہ عبدالحکیم شرف قادری لاہور میں انتقال کر گئے

لاہور (پ ر) جامعہ نظامیہ لاہور کے سابق شیخ الحدیث علامہ عبدالحکیم شرف قادری ہفتہ کو لاہور میں انتقال کر گئے۔ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے صدر اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی منیب الرحمن نے ان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شرف الملت والدین علامہ عبدالحکیم شرف قادری نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر اہلسنت کے ممتاز اکابر میں سے تھے۔ دارالعلوم نعیمیہ کے شیخ الحدیث علامہ غلام رسول سعیدی نے کہا کہ علامہ عبدالحکیم شرف قادری اہلسنت کے مایہ ناز عالم دین اور نابغہ روزگار شخصیت کے حامل تھے انہوں نے اپنی بہت سی تصانیف یادگار چھوڑیں‘ علامہ جمیل احمد نعیمی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ شرف قادری عظیم المرتبت شخصیت‘ کتب کثیرد کے مصنف اور اخلاق ومروت کے پیکر تھے۔

Advertisements

2 thoughts on “فاضل شہیر مولٰینا عبدالحکیم اختر شاہجہانپوری انتقال فرما گئے

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s