پانچویں شب قدر


انتیسویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورہء فاتحہ کے سروہء قدر ایک ایک بار۔ سورہء اخلاص تین تین مرتبہ پڑھے بعد سلام کے سورہء الم نشرح ستر مرتبہ پڑھے۔
یہ نماز واسطے کامل ایمان کے بہت افضل ہے۔
انشاءاللہ تعالٰی، اللہ تبارک و تعالٰی اس نماز کے پڑھنے والے کو دنیا سے مکمل ایمان کے ساتھ اٹھائے گا۔

ماہِ رمضان کی انتیسویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے ہر رکعت میں بعد سورہء فاتحہ کے سورہء قدر ایک ایک بار۔ سورہء اخلاص پانچ پانچ مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے دورد شریف ایک سو دفعہ پڑھے۔
انشاءاللہ تعالٰی اس نماز کے پڑھنے والے کو دربارِ خداوندی سے بخشش اور مغفرت عطا کی جائے گی