پروفیسر ڈاکٹر مسعود صاحب کا وصال

ادارہ تحقیقات امام احمد رضا کے سرپرست اعلی، ماہر رضویات حضرت علامہ پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد صاحب 28 اپریل 2008ء کو کراچی میں انتقال فرماگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ آپ علیہ الرحمۃ 24 اکتوبر 1930ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ آپ مسلکا سنی حنفی اور مشربا نقشبندی مجددی اور مولودا دہلوی تھے۔ قرآن مجید کی تعلیم کے بعد آپ مدرسہ عالیہ عربیہ فتح پوری میں داخل ہوئے اور پھر ہندوستان و پاکستان کی مختلف درسگاہوں سے سیراب کرتے ہوئے 1971ء میں جامعہ سندھ سے پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ آپ کو حکومت کی طرف سے مختلف اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ آپ کو اللہ تعالیٰ نے بہت علوم و فنون عطا فرمائے تھے جو آپ کی کتب و تحاریر سے عیاں ہیں۔ آپ نہایت ملنسار، اعلی اخلاق اور محبت و شفقت فرمانے والے بزرگ تھے۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ حضرت محمد مسعود احمد رحمۃ اللہ علیہ کو اعلی علیین میں جگہ عطا فرمائے اور ہر لحظہ اور ہر آن ان کے مراتب میں درجہ بدرجہ ترقی عطا فرمائے۔ آمین
ادارہ تحقیقات امام احمد رضا انٹرنیشنل کراچی کے صدر صاحبزادہ سید وجاہت رسول قادری، جنرل سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری، جوائنٹ سیکریٹری پروفیسر دلاور خان، فنانس سیکریٹری حاجی عبد اللطیف قادری سمیت محمد اشرف جہانگیر صاحب، پروفیسر ڈاکٹر محمد حسن امام اور دیگر اراکین مجلس عاملہ نے سوگواران سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s