قریش

قریش:

حضورِ اقدس (صلی اللہ علیہ وسلم)کے خا ندان نبوت میں سب ہی حضرات اپنی گو نا گوں خصوصیات کی وجہ سے بڑے نامی گرامی ہیں مگر چند ہستیاں ایسی ہیں جو آسمان فضل و کمال پرچاند تارے بن کر چمکے ان با کمالوں میں سے ‘‘ فہر بن مالک‘‘ بھی ہیں ان کا لقب ‘‘قریش‘‘ ہے اور ان کی اولاد قریشی یا ‘‘قریش‘‘ کہلاتی ہے!
‘‘ فہر بن مالک ‘‘ قریش‘‘ اس لئے کہلاتے ہیں کہ ‘‘قریش‘‘ ایک سمندری جانور کا نام ہےجو بہت ہی طا قتور ہوتا ہےاور سمندری جانوروں کو کھا ڈالتا ہے۔ یہ تمام جانوروں پر ہمیشہ غالب ہی رہتا ہےکبھی مغلوب نہیں ہوتا چونکہ ‘‘فہر بن مالک ‘‘ اپنی شجاعت اور خدا داد طاقت کی بنا پر تمام قبائل عرب پر غالب تھے اس لئے تمام اہل عرب ان کو ‘‘ قریش‘‘ کے لقب سے پکارنے لگے۔ چنانچہ اس بارے میں ‘‘شمرخ بن عمر و حمیری‘‘ کا شعر بہت مشہور ہےکہ ۔۔۔،
وقریش ھی التی تسکن البحر۔۔۔ بھا سمیت قریش قریشا
یعنی ‘‘قریش‘‘ ایک جانور ہے جوسمندر میں رہتا ہے اسی کے نام پر قبیلہ قریش کا نام ‘‘ قریش‘‘ رکھ دیا گیا۔(زُرقانی علی المواہب جلد اول صفحہ 76)
حضور(صلی اللہ علیھ وسلم)کے ماں،باپ کا سلسلہ نسب ‘‘فہر بن مالک‘‘ سے ملتا ہے اس لئے حضوراکرم(صلی اللہ علیھ وسلم) ماں باپ دونوں کی طرف سے ‘‘ قریشی‘‘ ہیں۔

Advertisements

نسب نامہ

نسب نامہ ::
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا نسب نامہ شریف والدماجد کی طرف سے یہ ہے ۔
1 ۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
2۔ بن عبداللہ
3۔ بن عبد المطلب
4۔بن ہاشم
5۔ بن عبد مناف
6۔بن قصٰی
7۔بن کلاب
8۔بن مرہ
9۔بن کعب
10۔بن لوی
11۔ بن غالب
12۔بن فہر
13۔بن مالک
14۔بن نضر
15۔بن کنانہ
16۔بن خزیمہ
17۔بن مدریکہ
18۔بن الیاس
19۔بن مصز
20۔نزار
21۔ بن معد
22۔ بن عدنان
(بخاری جلد اول باب مبعث النبی صلی اللہ علیہ وسلم )
اور والدہ ماجدہ کی طرف سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا شجرہ نسب یہ ہے ۔
1۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
2۔بن آمنہ
3۔بنت وہب
4۔بن عبد مناف
5۔بن زہرہ
6۔بن کلاب
7۔بن مرہ
حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے والدین کا نسب نامہ کلاب بن مرہ پر مل جاتا ہے اور آگے چل کر دونوں سلسلے ایک ہوجاتے ہیں ، عدنان تک آپ کا نسب نامہ صحیح سندوں کے ساتھ باتفاق مورخین ثابت ہے اس کے بعد ناموں میں کچھ اختلاف ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی اپنا نسب نامہ بیان فرماتے تھےتو عدنان ہی تک ذکر فرماتے تھے ( کرمانی بحوالہ حاشیہ بخاری جلد اول صفحہ 543 )
مگر اس پر تمام مورخین کا اتفاق ہے کہ عدنان حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں اور حضرت اسماعیل علیہ السلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کے فرزند ارجمند ہیں ۔